ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں کسان کی خودکشی

ہوناور میں کسان کی خودکشی

Wed, 29 Jun 2016 01:10:42  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل28 جون (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 40 کلو میٹر دور ہوناور تعلقہ کے ہوڈے شیرور نامی مقام پر ایک کسان کی خودکشی کی واردات پیش آئی ہے جس کی شناخت گنگادھر دیواڑیگا (55)۔ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گنگادھر نے ایک مقامی سوسائٹی سے تین ایکڑ زمین کے نام پر کچھ قرضہ لیا تھا، جس کی بھرپائی نہیں کرپایا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ غالبا اسی بات سے پریشان ہوکر اس نے زہر کھا کرخودکشی کی ہوگی۔ 

ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: